ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سیاجی راؤ گایکوڑکے نام پر رکھا جائے بڑودہ ہوائی اڈے کا نام:اٹھاؤلے

سیاجی راؤ گایکوڑکے نام پر رکھا جائے بڑودہ ہوائی اڈے کا نام:اٹھاؤلے

Sat, 24 Sep 2016 18:55:48  SO Admin   S.O. News Service

بڑودہ،24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیرمملکت رام داس اٹھاؤلے نے مطالبہ کیا ہے کہ وڑودرا ہوائی اڈے کا نام آنجہانی راجہ سیاجی راؤ گایکواڑ کے نام پر رکھا جائے جنہوں نے سال 1875سے 1939تک بڑودہ کی ریاست پر حکومت کی تھی۔اٹھاؤلے نے کل شہر کے دورے کے دوران کہا کہ اگر ہوائی اڈے کا نام گایکواڑ کے نام پر رکھا جاتا ہے تو بڑودہ کے جدید کارخانہ دار کے لئے یہ خراج تحسین ہوگا۔وزیر نے کہا کہ وہ اس کے لئے وزیر اعظم نریرد مودی سے درخواست کریں گے۔اٹھاؤلے یہاں بھیم راؤ امبیڈکر سے منسلک ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لئے سیاجی راؤ گارڈن آئے تھے۔ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق، اس بین الاقوامی ٹرمینل کی تعمیر میں 160کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔اٹھاولے نے دلیل دی کہ گایکواڑ نے اپنے وقت میں کئی باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا۔ان میں سے دادا بھائی نوروجی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اہم ہیں۔وزیر نے کہا کہ گایکواڑ کے دور حکومت میں بڑودہ تعلیم کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔


Share: